ریاض: سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ایک سعودی مہم نے غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینیوں کیلئے 800,000 عطیہ دہندگان سے 133 ملین ڈالر جمع کر لیے ہیں۔ ایس پی اے نے مزید کہا کہ اس اقدام کی سربراہی شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز (کے ایس ریلیف) نے کی تھی اور اس کا آغاز شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔ایس پی اے کے مطابق فنڈز کا مقصد غزہ کو درپیش کئی انسانی مسائل کو حل کرنا ہے۔
کیونکہ اسرائیل کی جانب سے اس پٹی پر بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں 11,000 سے زیادہ شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔اقوامِ متحدہ کے عالمی غذائی پروگرام نے جمعرات کو کہا کہ غزہ میں شہریوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے کیونکہ خوراک اور پانی “عملاً ناپید” ہو چکے ہیں۔