غزہ کیلئے عالمی یکجہتی مارچ، ہزاروں کارکن رفح کی جانب رواں دواں

   

غزہ، 12 جون (یو این آئی) دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کارکنوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کا غزہ کی پٹی کی جانب مارچ جاری ہے ۔اس مارچ کو عالمی مارچ برائے غزہ (گلوبل مارچ ٹو غزہ) کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد اسرائیل کے تباہ کن اور غیر انسانی محاصرے کو ختم کروانا اور غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف عالمی ضمیر کو بیدار کرنا ہے ۔مارچ کے ایک اہم قافلے صمود کارواں نے تیونس سے روانہ ہو کر لیبیا میں پڑاؤ کیا، اس قافلے میں ایک ہزار سے زائد افراد شامل ہیں جس کا تعلق شمالی افریقہ کے مختلف ممالک سے ہے ، قافلہ 9 بسوں پر مشتمل ہے جو مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی جانب رواں دواں ہے ، جہاں دیگر 50 ممالک سے تعلق رکھنے والے کارکنان بھی شامل ہوں گے ۔