نیو یارک: معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے الاہلی ہاسپٹل کو حماس کی جانب سے تباہ کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا اور امریکہ نے بھی اس کی حمایت کی تھی۔مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے ال آہلی ہاسپٹل پر اسرائیل کی جانب سے میزائل حملے کیے گئے تھے جس کا الزام امریکی صدر اور اسرائیل نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس پر ڈال دیا تھا۔ہاسپٹل پر حملے کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر اسرائیل نے میزائل حملوں کی ویڈیوز جاری کرکے اپنی جارحیت کو چھپانے کی بھرپور کوشش کی تھی تاہم اب اسرائیل کا جھوٹ امریکی اخبار نے فاش کر دیا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ان کی ٹیم نے ال آہلی ہاسپٹل کی تباہی کے شواہد کا جائزہ لیا اور تحقیقات کی جس پر سامنے آیا کہ ہاسپٹل کو نشانہ غزہ کے بجائے اسرائیل سے بنایا گیا تھا۔غزہ کے ہاسپٹل پر میزائل حملے میں 500سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے جن میں بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی بھی غزہ میں ہاسپٹل پر فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے حملے کے اسرائیلی دعوں کو مسترد کر چکا ہے۔