غلط بٹن دبانے سے خاتون ایک کروڑ ڈالر جیت گئیں

   

لاس اینجلس: کبھی کبھی ناخوشگوار واقعہ بھی ایسا اتفاق بن جاتا ہے کہ زندگی بھر ایک خوشگوار یاد چھوڑ جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک ماجرا امریکہ میں پیش آیا جب ایک خاتون سے ایک شخص ٹکرایا جس سے غلط بٹن دب گیا لیکن اس سے وہ دس ملین (ایک کروڑ) ڈالر کی مالکن بن گئیں۔گزشتہ برس نومبر میں لاکویڈرا ایڈورڈز لاس اینجلس کی سپرمارکیٹ میں پاوربال جیک پاٹ پر قسمت آزمائی کررہی تھیں کہ ایک شخص بہت بدتمیزی سے ان سے ٹکرایا۔ اس ٹھوکر سے خاتون سے مشین پر غلط بٹن دب گیا۔ لیکن اسی غلطی نے خاتون کو ارب پتی بنادیا۔اجنبی شخص زور سے ٹکرانے کے بعد کسی پشیمانی کے بغیر وہاں سے باہر چلا گیا۔ اس شخص نے خاتون سے کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی کوئی معذرت کی۔