امپھال: منی پور پولیس سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں گورنر انوسویا یوکی کے تعلق سے فرضی سوشل میڈیا پوسٹس کے خلاف ایف آئی آر درج کرے گی۔ حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایکس سے اس پوسٹ کو ہٹانے کی درخواست کی گئی ہے، جس میں جھوٹے تبصروں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گورنر نے اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلانے والی آر ایس ایس کے زیر اہتمام میٹنگ میں شرکت کی۔ ایک ٹوئٹ میں منی پور پولیس نے کہا ’’بیٹھی ہوئی خاتون منی پور کی گورنر نہیں ہے جیسا کہ پوسٹ میں کہا گیا ہے۔ سائبر کرائم میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔‘‘ امپھال پولیس حکام نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ سوشل میڈیا پر غلط تبصروں کے ساتھ فوٹو پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی۔