غزہ سٹی : 8مارچ ( ایجنسیز ) فلسطینی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی اسرائیلی آباد کاروں نے دو فلسطینیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا، جو کہ اسی عرصے کے دوران رپورٹ ہونے والی دوسری مہلک واردات ہے۔وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ24 سالہ ثائر فاروق ہمایل اور 57 سالہ فریہ جودت ہمایل راملہ کے شمال مشرق میں واقع شہر ابو فلاح میں غیرقانونی آباد کاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ واقعہ کب پیش آیا اور مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔اسرائیلی فوج نے تبصرے کے لیے بھیجی گئی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔مغربی کنارہ، جسے اسرائیل نے 1967 سے قابض رکھا ہوا ہے، میں تشدد اکتوبر 2023 میں غزہ پر شروع ہونے والی ظالمانہ جنگ کے آغاز کے بعد سے بڑھ گیا ہے۔