غیر قانونی تارکین وطن ایس پی ‘ بی ایس پی کے ووٹرس : امیت شاہ

   

مہاراج گنج ( یو پی ) 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) غیر قانونی تارکین وطن کو سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کا ووٹ بینک قرار دیتے ہوئے بی جے پی صدر امیت شاہ نے آج کہا کہ ان کی پارٹی اگر مرکز میں برسر اقتدار آتی ہے تو ہر در انداز کو ملک سے باہر کردیا جائیگا ۔ بی جے پی ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی ایودھیا میں رام مندر تعمیر کرنے کے عہد کی پابند ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو چیلنج کیا کہ وہ مندر مسئلہ پر اپنے موقف کی وضاحت کریں ۔