غیر قانونی تارکین کے خلاف مہم ، ٹرمپ کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن /7 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک میں موجود غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپوں اور ملک بدریوں کا سلسلہ جلد ہی شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن تیار رہیں، امیگریشن حکام جلد ہی ان کے پاس آنے والے ہیں۔ امریکی امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کریک ڈاؤن ان تارکین وطن کے خلاف کیا جائے گا جو حال ہی میں امریکا پہنچے ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق 17جون کو ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں تارکین وطن کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرنے کے بعد اس میں 2ہفتے کی مہلت دے دی تھی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مہلت اس لیے دی گئی تاکہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکن ارکان جنوبی سرحد پر مہاجرین اور پناہ گزینوں سے متعلق کسی حتمی فیصلے تک پہنچ سکیں۔ فریقین مسئلے کا حل تلاش کرنے میں ناکام رہے تو انتظامیہ ا?پریشن شروع کردے گی۔ دوسری جانب میکسیکو حکام نے وسط امریکی ممالک سے تعلق رکھنے والے 24 مغوی تارکین وطن کو بازیاب کرا لیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اغوا کیے گئے افراد میں 9بچے بھی شامل ہیں۔ انہیں 3ہفتے قبل میکسیکو کی گواناخواتو ریاست سے اغوا کر کے 20 روز تک سیلایا قصبے میں رکھا گیا۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ میکسیکو میں موجود امریکا جانے کے خواہشمند تارکین وطن بڑی تعداد میں جرائم پیشہ گروہوں کے ہتھے چڑھ رہے ہیں۔ میکسیکو حکام کے مطابق 40ہزار سے زائد کے غائب ہوجانے کی رپورٹ درج کرائی جاچکی ہے۔