عہدیداروں کو ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کا حکم
حیدرآباد 3 اگست ( سیاست نیوز ) وزیر عمارات و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے سنسنی خیز ریمارکس میں نلگنڈہ بی آر ایس آفس کو فوری منہدم کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ اجازت کے بغیر غیر مجاز یہ عمارت تعمیر کی گئی ہے ۔ نلگنڈہ ہیڈکوارٹر میونسپل کارپوریشن کی نئی عمارت تعمیر کرنے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ وہ پہلے ہی بی آر ایس آفس منہدم کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دے چکے ہیں ۔ اس پر عمل کیوں نہیں کیا گیا ، عہدیداروں سے استفسار کیا ۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ وہ امریکہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں اور 11 اگست کو واپس ہوں گے ۔ اس سے قبل غیر مجاز بی آر ایس آفس کو منہدم کردیا جائے بصورت دیگر متعلقہ عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا ۔ انہوں نے آج ہی بی آر ایس ضلع صدر کو شخصی طور پر ملاقات کرکے نوٹس دینے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے غیر قانونی طور پر آفس تعمیر کرنے کا بی آر ایس پر الزام عائد کیا ۔ اس مقام پر مقامی کالونی کے عوام کو پینے کا پانی سربراہ کرنے 20 لاکھ لیٹر گنجائش والا ٹینک تعمیر کرنے رپورٹ تیار کرنے کی انجینئرنگ شعبہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔۔ 2