بودھن /14 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن ڈیویژن کے موضع تھاناکلاں منڈل ایڑپلی میں غیر مجاز مورم کی منتقلی کیلئے دو جے سی بی سے کھدوائی کی جانے کی اطلاع پر ضلع نظام آباد ٹاسک فورس پولیس اسٹیشن کمشنر راج شیکھر راجو کی قیادت میں سرکل انسپکٹر ٹاسک فورس انجیا ، اجئے بابو اور دیگر عہدیداروں نے دھاوا کرکے دو جے سی بی تین ٹپر اور تین افراد کو حراست میں لے لیا ۔ بغیر اجازت کسی وے بل کے بغیر غیر مجاز طریقہ پر مورم منتقل کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا جائے گا ۔