حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر حمایت نگر زون نے آج یہاں ڈی ڈی کالونی ، عنبر پیٹ میں واقع سری چیتنیہ ہائی اسکول ( غیر مسلمہ ) کو ضبط اور مقفل کردیا ۔ ڈی ای او نے کہا کہ یہ اسکول حکومت کا مسلمہ نہیں ہے اور اس طرح انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ ان کے بچوں کو قریبی سرکاری اور خانگی مسلمہ اسکولس ہی میں شریک کروائیں ۔۔