مزدور تنظیموں کا قومی سمپوزیم، گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ کا خطاب
حیدرآباد۔/4 جون، ( سیاست نیوز) گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ نے بھارتیہ مزدور سنگھ کی جانب سے غیر منظم ورکرس کے سماجی تحفظ اور ان کے چیلنجس اور مسائل پر قومی سمپوزیم کا افتتاح کیا۔ آل انڈیا آرگنائزنگ سکریٹری بھارتیہ مزدور سنگھ بی سدرشن، منیجنگ ڈائرکٹر مسرز ریسورس اِن پٹس لمیٹیڈ ایس وی رامچندر راؤ، ڈاکٹر ای گنگا دھر چیف ایگزیکیٹو آفیسر تلنگانہ، صدر نشین سوشیل سیکوریٹی بورڈ برائے غیر منظم ورکرس دیویندر ریڈی، صدر ٹی اینڈ ٹی یو سی ایم کے بوس، صدر ہند مزدور سنگھ آر راما راؤ اور دوسروں نے خطاب کیا۔ بنڈارو دتاتریہ نے غیر منظم ورکرس کی بھلائی اور ان کے تحفظ میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی اسکیمات پر موثر عمل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے ورکرس کی بھلائی کیلئے کئی منفرد اسکیمات کا آغاز کیا ہے۔ دتاتریہ نے مزدور تنظیموں پر زور دیا کہ وہ ورکرس کے مسائل کے حل اور سماجی تحفظ کیلئے حکومت کی سطح پر مساعی کریں۔ بنڈارو دتاتریہ کو ورکرس یونین قائدین نے دیرینہ مطالبات سے واقف کرایا۔ر