غیرامریکی یوٹیوب کریئٹرز پر امریکی ٹیکس عائد

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : گوگل کے مقبول و معروف پلیٹ فارم ’یوٹیوب‘ پر مختلف ویڈیو کلپس کی تیاری اب غیرامریکیوں کیلئے مہنگی ہوجائیں گی۔ امریکہ کے بیرون کیریئٹرز کو جن میں ہندوستانی شامل ہیں، اپنی کاوشوں کو اپ لوڈ کرنے پر امریکی ٹیکس سسٹم کے تحت ادائیگی کرنا ہوگا۔ یہ قاعدہ جون 2021ء میں شروع ہوجانے کا امکان ہے۔ گوگل کے ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم تمام کریئٹرز کو چاہے ان کی قومیت کچھ بھی ہو امریکہ میں متعلقہ ویڈیو کلپس کی اپ لوڈنگ پر ٹیکس ادا کرنا پڑے گا جس سے امریکی حکام کیلئے نئی ٹیکس آمدنی کی راہ نکل آئے گی۔ یوٹیوب کی طرف سے کریئٹرز کو کہا گیا ہیکہ وہ اپنی ٹیکس جانکاری پیش کریں تاکہ ان کی طرف سے واجب الادا رقومات کا پتہ چلے۔ یوٹیوب میں ٹیکس انفارمیشن کے ادخال کیلئے 31 مئی کی قطعی مہلت مقرر کی ہے۔