کراچی:سندھ پولیس نے الآصف اسکوائر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے پاکستان میں مقیم درجنوں افغانیوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے بارڈر کراس کرکے آنے والی 26 افغانی گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی گشت پر مامور پیٹرولنگ افسر کی جانب سے کی گئی تھی کیوں کہ پیٹرولنگ افسر کو کوئی بھی شخص اپنی پاکستانی شہریت نہیں دکھا سکا تھا۔