حیدرآباد : غیرقانونی طور پر لکی ڈرا چلانے کے الزام میں ٹاسک فورس پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے بموجب عیدگاہ مادنا پیٹ روڈ کے قریب آر جے ایم انٹرپرائزس کے نام سے لکی ڈرا اسکیم چلائی جارہی تھی اور عوام سے رقومات وصول کی جارہی تھی۔ ٹاسک فورس پولیس ساؤتھ زون نے اس بات کی اطلاع ملنے پر آر جے ایم انٹرپرائزس کے دفتر پر دھاوا کیا اور وہاں سے 20 ہزار نقد رقم، کرکشن بکس، 50 لاٹری کے کوائنس اور دیگر اشیاء ضبط کرلیا۔