سری نگر : جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں عام آدمی پارٹی نے انسداد تجاوزات مہم کے خلاف دھرنا دیا جبکہ نائب صدر انجینئر یتو نے بھوک ہڑتال شروع کی ۔اطلاعات کے مطابق سری نگر میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم کے خلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔پارٹی کے نائب صدر نذیر احمد یتو جمعرات سے ہی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔نذیر یتو نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ انسداد تجاوزات مہم کے دوران عام لوگوں کو تنگ طلب کیا جارہا ہے ۔