غیرمجاز لے آوٹس کو باقاعدہ بنانے 90یوم کی مہلت

   

نظام آباد :12؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )نظام آباد ( اربن ) ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے چیرمین پربھاکر ریڈی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نظام آباد ( اربن ) ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نوڈا کے علاقہ میں واقع غیر مجاز لے آئوٹس کو باقاعدہ بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے 90 دن کا موقع فراہم کیا گیا ہے لہذا ایل آر ایس کے ذریعہ اپنے پلاٹس اور لے آئوٹس کو اندرون 90 دن مسلمہ حیثیت حاصل کریں تو بہتر ہوگا۔ مسٹر پربھاکر ریڈی نے بتایا کہ انٹیگریٹیڈ ماسٹر پلان کے امکانات ہیں لہذا غیر مجاز لے آئوٹس اسکیم کے تحت رگھولائیز کریں 30؍ مارچ 2018 ء سے قبل کئے گئے لے آئوٹس کو ایل آرایس کے ذریعہ مسلمہ حیثیت دی جائے گی ۔ نئے وینچرس قواعد کے مطابق لائسنس یافتہ افراد ہی وینچرس کو انجام دیں ۔ لائسنس کیلئے نوڈا آفس سے رجوع ہوں تو بہتر ہوگا۔ نظام آباد کے مسائل سے متعلق وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی آر کو واقف کروایا گیا ہے اس موقع پر نوڈا وائس چیرمین، کمشنر جان سامسن ، چیف پلاننگ آفیسر جیلندرریڈی ، نوڈا ڈائریکٹر اختر ، راجندر پرساد ، ہری نائیک ، ٹی پی او کرن گوڑ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔