ممبئی: ملک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 27 اگست کو اختتام پزیرہفتے میں 16.7 ارب ڈالر بڑھ کر اب تک کے ریکارڈ 633.6 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ، جبکہ اس سے پچھلے ہفتے یہ 2.5 ارب ڈالر کی کمی سے 616.9 بلین ڈالررہے تھے ۔ ریزروبینک کی طرف سے جاری ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 27 اگست کواختتام پزیرہفتے میں غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جز غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 1.4 بلین ڈالر کی کمی سے 571.5 ارب ڈالر رہ گئے ۔ تاہم اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 19.2 کروڑ ڈالر بڑھ کر 37.44 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ریزرو فنڈ 1.4 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.1 ارب ڈالر ہو گیا ۔