غیرپاکٹ والی مٹھائیوں پر استعمال کی آخری تاریخ لازمی

   

نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں جون سے غیرپاکٹ والی مٹھائیوں پر استعمال کی آخری تاریخ تحریر کرنا لازمی ہوجائے گا۔ ان پر مٹھائیوں کی تیاریوں کی تاریخ اور مدت ختم ہونے کی تاریخ بھی درج ہونی چاہئے۔ حکومت نے شیرینی فروشوں اور شیرینی تیار کرنے والوں کو ہدایت دی ہیکہ وہ اپنے دکانات پر فروخت کیلئے رکھی جانے والی مٹھائیوں کو ٹرے میں رکھے یا ڈبوں میں ان پر اس مٹھائی کو کھانے کی آخری تاریخ ضرور لکھیں۔