فائر اینڈ سیفٹی کورسیس میں داخلے

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : نیشنل سنٹر فار فائر اینڈ سیفٹی انجینئرنگ حیدرآباد کو فائر اینڈ سیفٹی کورسیس میں داخلہ کے لیے انٹر میڈیٹ ، ڈگری ، ڈپلومہ ، انجینئرنگ امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ یہ کورسیس ہیں : سرٹیفیکٹ کورس ان سب آفیسر ، ڈپلومہ ان فائر ٹکنالوجی اینڈ انڈسٹریل سیفٹی ، ڈپلومہ ان فائر سیفٹی اینڈ انڈسٹریل سیکوریٹی ، ڈپلومہ ان انڈسٹریل سیفٹی ، ڈپلومہ ان ڈیزاسسٹر مینجمنٹ ۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار ویب سائٹ ncttindia.com پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں ۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 اکٹوبر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9701496748 ۔ 9505800049 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔