حیدرآباد 28 جنوری ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے وزیرفائنانس ہریش راو نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں 15ویں فائنانس کمیشن کے صدرنشین این کے سنگھ اور فائنانس کمیشن کے چیف سکریٹری راماکرشنا راو سے ملاقات کی۔انہوں نے مرکز سے ریاست کو وصول طلب فنڈس کے فیصد اور قرض کی حد میں اضافہ کی درخواست کی۔ساتھ ہی انہوں نے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے فنڈس جاری کرنے کی بھی خواہش کی۔مسٹر راو نے کالیشورم پروجیکٹ،مشن کاکتیہ پروگرام کے لئے فنڈس کی فراہمی پر بھی زور دیا۔مشن بھاگیرتا پروجیکٹ کے لئے 1900کروڑ روپئے کی فراہمی کی بھی انہوں نے خواہش کی۔اس سلسلہ میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی جانب سے لکھے گئے مکتوب کو انہوں نے این کے سنگھ کے حوالے کیا۔