فائنل کے دوران فلسطین کا حمایتی مداح میدان میں داخل

   

احمد آباد۔ اتوار کو یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں پرجوش مداح نے رکاوٹ ڈال دی۔ حملہ آور جس نے ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جس کے سامنے فلسطین پر بمباری بندکرو اور پیچھے فری فلسطین لکھا تھا، مبینہ طور پر کھیل کے میدان میں داخل ہونے کے بعد ہندوستانی بیٹر ویرات کوہلی کو گلے لگانے کی کوشش کی۔ کوہلی بھی مداح سے ناخوش نظر آئے اور سیکیورٹی فوراً حرکت میں آئی اور اسے پکڑ لیا۔