بنگلورو۔26 جون (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کماراسوامی نے گزشتہ سہ شنبہ کو بتایا کہ فائیو اسٹار ہوٹلوں میں قیام کرنا ان کا شخصی معاملہ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ’’کیا میں نے اپنے مصارف کی بل حکومت کو پیش کی ہے؟ مجھے بی جے پی کے دوستوں سے اس معاملے میں کوئی سند حاصل کرنے سے دلچسپی نہیں ہے۔‘‘ انہوںنے یہ بیان حزب مخالف کی جانب سے ان کے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں ٹھہرنے پر اعتراض کے جواب میں دیا گیا۔
