حیدرآباد 17 مارچ (سیاست نیوز) رنگا ریڈی ضلع کے معین آباد منڈل میں بی آر ایس لیڈر روہت ریڈی کے فارم ہاؤس میں ڈرگس کے کیس میں تلنگانہ حکومت نے اہم فیصلے لئے ۔ اس کیس کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی ٹیم SIT تشکیل دی گئی ۔ چیوڑلہ ڈی سی پی یوگیش گوتم کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی گئی ۔ اس سلسلہ میں تلنگانہ ڈی جی پی شیودھر ریڈی نے احکام جاری کئے ۔ روہت ریڈی سابق رکن اسمبلی کے فارم ہاؤز میں پارٹی میں سرگرمیوں کی تحقیقات کی جائے گی ۔ ایس آئی ٹی دوبئی سے تعلقات ، ڈرگس کا کاروبار ، ہیمنت شرما رئیل اسٹیٹ تاجر اور دیگر اشیاء کے متعلق تحقیقات کریگی ۔ منشیات کو کب اور کہاں سے لایا گیا ۔ اس پارٹی میں شریک تاجر کون کون تھے ، ان سب سے تعلقات ، دوبئی سے تعلقات کے متعلق مکمل تحقیقات کی جائے گی ۔ معین آباد میں روہت ریڈی کے فارم ہاؤس پر اتوار کو پولیس نے دھاوا کرکے دہلی سے تعلق رکھنے والے نمت شرما نے فائرنگ کی تھی۔ اس سلسلہ میں پولیس چوکس ہوگئی اور 11 افراد کو حراست میں لے لیا تھا ۔ ان سب کا ڈرگ ٹسٹ کروایا گیا جن میں چند افراد کو ڈرگ ٹسٹ مثبت آیا تھا جن میں ایلورو کے رکن پارلیمنٹ مہیش کمار کا ٹسٹ مثبت آیا ۔ پائلٹ روہت ریڈی کی ڈرگ ٹسٹ بھی مثبت آیا۔ ش