فارماسٹی میں 20 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری متوقع : انڈسٹری ماہرین

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : انڈسٹری ماہرین نے حیدرآباد میں فارما سٹی کے امکانات کے بارے میں بتاتے ہوئے 20 ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ہونے کی توقع ظاہر کی ہے ۔ بلک ڈرگ مینوفکچرس اسوسی ایشن آف انڈیا (BDMAI) کے صدر آر کے اگروال نے کہا کہ فارما سٹی حیدرآباد کے گلوبل اسٹانڈنگ میں اضافہ کرے گی اور یہاں دنیا بھر میں متعدد لائف سائنس کمپنیاں قائم ہوں گی ۔ مقامی اے پی آئی مینوفکچررس کو بھی اس میں موقع ہوگا ۔ وہ Pharmalytica نمائش کے دوران مخاطب کررہے تھے جو انڈسٹری کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے ۔ جیش رنجن پرنسپل سکریٹری ، انڈسٹری اینڈ کامرس نے ریاست میں فارما سیوٹیکل ، بائیوٹکنالوجی اور میڈیکل ڈیوائسس انڈسٹری کی ترقی پر روشنی ڈالی ۔۔