فارمولہ ای ریسنگ، ٹریفک تحدیدات برخواست

   

حیدرآباد۔/12 فروری، ( سیاست نیوز) فارمولہ ای ریسنگ کے پس منظر میں عائد کی گئی ٹریفک تحدیدات کے خلاف عوام کی بڑھتی ہوئی ناراضگی کے پیش نظر حیدرآباد ٹریفک پولیس نے وہاں کی تحدیدات کو آج شام برخواست کردیا۔ ایڈیشنل کمشنر ٹریفک کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق این ٹی آر مارگ، حسین ساگر اور اس کے اطراف واکناف علاقوں میں نافذ کی گئی ٹریفک تحدیدات کو اتوار کی شام 5:30 بجے برخواست کرنے کا اعلان کیا۔ یہ تحدیدات ہٹادیئے جانے کے بعد تلگوتلی مجسمہ، این ٹی آر مارگ، نیکلس روٹری اور وی وی مجسمہ کی سمت جانے والی ٹریفک کو بحال کردیا گیا۔ واضح رہے کہ فارمولہ ای ریسنگ کے پیش نظر پولیس نے نیکلس روڈ، این ٹی آر مارگ تا خیریت آباد جنکشن تک تحدیدات عائد کی تھی جس کے بعد عوام کی ناراضگی میں اضافہ ہوگیا تھا اور سوشیل میڈیا کے علاوہ عوام اور پولیس کے درمیان تحدیدات کو لے کر لفظی جھڑپ کے معاملے منظرعام پر آنے کے بعد ٹریفک پولیس نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ب