گورکھپور(اترپردیش): اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے ریاستی سطح کے سرکاری اساتذہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ فارن لینگویجس سیکھیں، اس سے آپ کو بیرون ممالک ملازمت بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ یوگی نے کہا کہ دنیا بھرمیں ہندوستانی اساتذہ کی بہت مانگ ہے۔ فارن لینگویجس سیکھ کر آپ اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ یوگی ادتیہ ناتھ گورکھپور میں اساتذہ سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر تمام تعلیمی اداروں کو چاہئے کہ وہ بیرون ممالک کا پتہ کے بارے میں معلومات حاصل کریں جہاں اساتذہ کی ضرورت ہو اور اساتذہ کو بھی چاہئے وہ فارن لینگویجس پر عبورحاصل کریں۔