فاروق عبداللہ کو جیل میں ڈالنے کا بیان بھاجپا کی انتقامی سیاست

   

سری نگر ۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے بھاجپا کے خود ساختہ لیڈر سنیل شرما کے اُس بیان کو ذہنی اختراع،بھاجپا کی گندی سیاست اور انتقام گیری سیاست کی بدترین مثال قرار دیا ہے جس میں موصوف نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ جلد ہی جیل میں ہونگے ۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن، ای ڈی، سی بی آئی اور ملک کے دیگر ادارے خودمختار تھے لیکن بھاجپا نے ان اداروں کو حاصل منڈیٹ پر سوالیہ نشان لگا دیاہے ۔