فاروق عبداﷲ کی ایوان میں حاضری کب ہوگی : ملائم سنگھ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔11 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی کے لیڈر ملائم سنگھ یادو جاننا چاہتے ہیں کہ سابق کشمیر کے چیف منسٹر اور رکن پارلیمنٹ فاروق عبداﷲ کی حراست سے رہائی کب ہوگی اور وہ کب پارلیمنٹ کی کارروائی میں شرکت کریں گے ۔ ملائم سنگھ یادو نے لوک سبھا میں وقفۂ صفر کے دوران فاروق عبداﷲ کی حراست کا مسئلہ اُٹھایا ۔انھوں نے سوال کیا کہ اُن کے ساتھی فاروق عبداﷲ ان کے ساتھ بیٹھتے تھے اور اب کب ان کی واپسی ہوگی ۔ ملائم سنگھ یادو کے سوال پر اسپیکر اوم برلا نے حکومت سے اس کے متعلق کوئی استفسار نہیں کیا بلکہ وہ دوسرے ایجنڈے کی طرف آگے بڑھ گئے ۔ یاد رہے کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد سے فاروق عبداﷲ 5 اگسٹ 2019 ء سے حراست میں ہیں جبکہ سپٹمبر میں 82 سالہ عبداللہ پر پی ایس اے لاگو کرتے ہوئے انھیں گھر پر نظربند کردیا گیا ہے ۔