نئی دہلی، 18 جون (ایجنسیز) مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہیں نتن گڈکری نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے خانگی گاڑیوں کے لیے فاسٹیگ پر مبنی سالانہ پاس اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق 15 اگست 2025 سے ہوگا۔ اس اسکیم کے تحت فاسٹیگ صارفین کو ٹول پلازوں پر بار بارٹول ٹیکس کی ادائیگی سے نجات ملے گی اور وہ کم خرچ اور آسان سفر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔اس پاس کی سالانہ قیمت 3,000 روپے مقرر کی گئی ہے، جو صرف پرائیویٹ گاڑیوں کے لیے مخصوص ہے ،کمرشیل گاڑیوں کو پاس نہیں دیا جائے گا۔ سالانہ فیس ادا کرنے کے بعد صارفین یا تو ایک سال کی مدت یا 200 ٹول ٹرپس—جو بھی پہلے مکمل ہو—تک اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔