نظام آباد 13 ؍ جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر اسٹیڈی سنٹر کے کوآرڈنیٹر کروناکر کی اطلاع کے بموجب کاماریڈی ڈگری کالج میں واقع اسٹیڈی سنٹر میں 2019-20 فاصلاتی تعلیم ڈگری سال اول کیلئے اہلیتی ٹسٹ 16 ؍ جون 2019 کے روز صبح 9:30 بجے سے 12:30 بجے تک منعقد کیا جارہا ہے آن لائن کے ذریعہ ہال ٹکٹ جاری کیا جارہا ہے امیدوار آن لائن میں داخل کرنے کی صورت میں ایک گھنٹہ قبل کالج پہنچ کر حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ آن لائن کے ذریعہ اندراج نہ کرنے والے افراد اور امتحان تحریر کرنا چاہتے ہیں تو برتھ سرٹیفکٹ، کیاسٹ سرٹیفکٹ ، آدھار کارڈ ، 3 پاسپورٹ سائز فوٹو ، 400 روپئے کی ڈی ڈی ، ایس بی آئی بینک سے حاصل کریں اور 14؍ جون کے روز کالج میں اسٹیڈی سنٹر میں جمع کریں انہیں بھی موقع فراہم کیا جائیگا۔