فان ڈیئر لائن کی زیلنسکی سے بات چیت

   

کیف۔ یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیر لائن یوکرین کی ای یو میں شمولیت کے معاملے پر بات چیت کے لیے کییف پہنچ گئیں۔ فان ڈیر لائن نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ بتایا کہ وہ صدر زیلنسکی کے ساتھ یوکرین کی جانب سے یورپی یونین میں شمولیت اختیار کرنے پر ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیں گی۔ فان ڈیئر لائن ہفتہ کے روز کییف پہنچی ہیں اور ان کی یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات متوقع ہے۔ انہوں نے اپنے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں کے ایک گروپ کو بتایا کہ اس ملاقات کے ذریعے ای یو کو اس بات کا جائزہ لینے میں مدد ملے گی کہ یوکرین کو بطور امیدوار ملک تصور کیا جائے اور اس کے ساتھ ضروری اصلاحات سمیت دیگر معاملات پر طویل مذاکرات شروع کیے جائیں۔