ریاض، 16 جولائی (یو این آئی) سعودی عرب میں فورسز نے نجرام کی ایک رہائشی عمارت میں کارروائی کے دوران جسم فروشی کے دھندے میں ملوث گروہ کے 12 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 مرد اور 7 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں نجراں ریجن پولیس کی اسپیشل ٹاسک اینڈ ڈیوٹیز فورس اور جنرل ایڈمنسٹریشن فار کمیونٹی سیکیورٹی اینڈ ہیومن ٹریفکنگ کنٹرول کی مشترکہ کارروائی کے دوران عمل میں لائی گئیں۔وزارت داخلہ کے مطابق تمام ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئیں، اور بعد ازاں انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔