پٹنہ:چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے کہا کہ فحش سائٹس کی وجہ سے ملک کے نوجوانوں میں ذہنی فساد پیدا ہورہا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے ان سائٹس پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہو ں نے ان خیالات کا اظہار جل جیون ہریالی یاترا کے دوران گوپال گنج علاقہ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کاتعلق سے مرکزی حکومت کو ایک مکتوب بھی روانہ کرے گی۔ نتیش کمار نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا فائدہ بھی ہے اور نقصان بھی۔
کچھ لوگ ٹیکنالوجی غلط استعمال کرتے ہیں اور قبیح کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بتایا گیا ہے کہ لڑکیوں کی عریانیت پرمبنی ویڈیوز بناکر فحش سائٹس پر اپلوڈ کیا جارہا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی اولاد کو ا س طرح کے سائٹس سے بچائیں اور ان پر نظر رکھیں۔