پیرس : فرانس میں ہزاروں افراد نے حکومت کی سماجی پالیسیوں کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کی۔ کئی یونینوں کی درخواست پرپیرس کے ریپبلک اسکوائر میں جمع ہوئے۔ مظاہرین نے اوپیرا ہاو?س تک پیدل مارچ کیا۔ مظاہرین نے حکومت کی ریٹائر منٹ سے متعلق اصلاحات کی مخالفت کرتے ہوئے سرکاری و نجی شعبوںکے اوقات کار میں بہتری لانے اور ریٹائرڈ افراد، ملازمین اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت مخالف پین کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے نعرے بازی بھی کی۔اس مظاہرے میں 25 ہزار افراد نے شرکت کی، جس کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔ پیرس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا، جن کے دوران ٹرینوں اور بسوں کی ا?مدورفت رکی رہی۔وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی 4.06 فیصد تعداد نے بھی ہڑتال میں حصہ لیا۔پیرس حکومت نے مارچ 2020ء میں کورونا وبا کے باعث ریٹائر منٹ اصلاحات سے متعلق کارروائی روک دی تھی، جب کہ صدر عمانویل ماکروں نے 21 ستمبر کووزرا کابینہ کے اجلاس میں کہا تھا کہ حکومت اصلاحات سے متعلق امور کا ا?غاز مناسب وقت پر دوبارہ کرے گی۔ واضح رہے کہ فرانس میں گزشتہ 4 سال سے حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ب