پیرس 19 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) فرانسیسی بحریہ کی جانب سے اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ اس کے فلیگ شپ طیارہ بردار جہاز چارلس ڈی گاولے کے 2300 ملاحوں میں سے ایک ہزار ملاح کس طرح سے کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ ابھی 300 ملاحوں کے معائنوں کی رپورٹس ملنی باقی ہیں۔ 42 ٹن وزنی اس جہاز کو انفیکشن سے پاک کرنے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے ۔