فرانس میں ایک لاکھ سے زائد جعلی کوویڈ پاس زیر استعمال

   

پیرس : فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق ملک میں ایک لاکھ سے زائد شہری جعلی کوویڈ پاس استعمال کر رہے ہیں۔ اس مناسبت سے سینکڑوں افراد کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ان جعلی پاسوں کی تصدیق فرانسیسی وزیر داخلہ نے بھی کی ہے۔ فرانس میں عام شہریوں کے پاس ایک لاکھ دس ہزار کے قریب جعلی کووڈ پاس کا انکشاف کیا گیا ہے۔ یہ پاسز باقاعدہ طور پر استعمال بھی کیے جا رہے ہیں۔ جعلی کووڈ پاس کا مطلب ہے کہ یہ افراد ویکسین لگائے ہوئے ہیں یا وہ کورونا بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں یا حالیہ ایام میں کورونا کا منفی ٹسٹ کروا چکے ہیں۔فرانسیسی وزارتِ داخلہ کے مطابق ان جعلی کووڈ پاسوں کے بارے میں فوجداری تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔