پیرس : فرانسیسی پارلیمان نے بچوں کے جنسی استحصال کو روکنے کے قانون میں ایک اہم ترمیم کو منظور کر لیا ہے۔ پیرس میں پارلیمانی اجلاس کے دوران اس قانون کے حق میں متفقہ طور پر ووٹ دیا گیا۔ اس ترمیم کے تحت جنسی تعلقات کی کم سے کم عمر 15 برس ہوگی لیکن اس عمل میں فریقین کی رضامندی شامل ہونا لازمی ہے۔ تاہم 15 برس سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنا غیر قانونی عمل ہوگا اور اس کو ریپ خیال کیا جائیگا۔
