پیرس : فرانس کے شہر رینیس میں واقع ماروپاس نامی مسجد کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی جس سے اسے کافی نقصان پہنچا ہے۔ مقامی پریس کے مطابق،گزشتہ اتوار کے روز مسجد کے احاطے میں گودام کے طور پر زیر استعمال بعض کمروں میں آگ لگ گئی۔آگ بجھانے والے عملے نے آگ پر قابو پا لیا ہے مگر مسجد کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔