پیرس : فرانسیسی صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع ہو گئی ہے۔خبر کے مطابق،48.7 ملین ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔فرانس بھر میں 70000 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں موجودہ صدر ایمانوئل میکرون نے اپنی مدمقابل امیدوار جان ماری لیپن کی کامیابی پر فرانس میں خانہ جنگی کے خدشہ کا اظہار کیا ہے۔ ابتدائی جائزوں کے مطابق موجودہ صدر امانویل میکرون کو انتہائی دائیں بازو کی اور مہاجرین مخالف خاتون رہنما مارین لے پین پر سبقت حاصل ہے۔سیاسی ماہرین بھی میکرون کو پسندیدہ امیدوار قرار دے رہے ہیں۔ لے پین اگر جیت جاتی ہیں تو وہ جدید فرانس کی پہلی انتہائی دائیں بازو کی رہنما اور پہلی خاتون صدر بن جائیں گی۔دوسری جانب میکرون گزشتہ دو دہائیوں میں دوبارہ انتخاب جیتنے والے پہلے فرانسیسی صدر ہوں گے۔