فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک1100 لوگوں کی موت

   

Ferty9 Clinic

پیرس، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں عالمی سطح پر پھیلے کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1100 ہوگئی ہے ۔ فرانس کے وزیرصحت اولیویئر ویرن نے منگل کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 240 لوگوں کی موت ہوئی۔مسٹر ویرن کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے بڑھ کر 22300 ہوگئے ہیں۔

چاڈ میں 92 فوجی ہلاک
انجمینا، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مشرق افریقی ملک چاڈ میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملہ میں 92 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ 47 دیگر زخمی۔چاڈ کے صدر ادریس ڈے بے اٹنو نے منگل کو یہ اطلاع دی۔مسٹر اٹنو نے کہامغربی صوبے لاک کے بوما نامی شہر میں پیر کو ہونے والے اس حملہ میں ہم نے 92 فوجیوں کو کھو دیا۔