فرانس میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کمی

   

پیرس2مئی (سیاست ڈاٹ کام ) فرانس میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرہ مریضوں کے مرنے کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔فرانس کے ڈائرکٹر جنرل آف ہیلتھ جیروم سالومن نے کہاکہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کے نئے معاملے مسلسل سامنے آرہے ہیں حالانکہ ان کی تعداد کم ہے اور یہاں کے اسپتالو ں میں مریضوں کے دباو میں کمی آئی ہے ۔خیال رہے کہ فرانس میں اب تک 167299لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 24594لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔