پیرس، 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے فرانس کے مشہور لوو میوزیم کو اتوار کو بند کر دیا گیا۔ اس کے ملازمین نے اس وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر ایک خصوصی میٹنگ میں اسے بند کرنے کا فیصلہ لیا۔یہ اطلاع میڈیا رپورٹ میں دی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے اس مہلک وائرس کے تیزی سے ہو رہے پھیلاؤ کودیکھتے ہوئے گزشتہ ہفتہ میوزیم میں پانچ ہزار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی تھی۔ ‘نیشنل لے پریسین’کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ملازمین کی صحت کے خدشات کو دیکھتے ہوئے میوزیم کے دروازے اتوار کی صبح بند کر دیئے گئے ۔