فرانس کا نائجر سے فوجی انخلاء شروع

   

پیرس :فرانس نے نائجر سے اپنی یونٹوں کا انخلاء شروع کر دیا ہے۔فرانس جنرل اسٹاف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نائجر کے ساتھ فوجی تعاون ختم ہونے کی وجہ سے فرانس کے صدر امانوئل ماکرون نے 24 ستمبرکو اس ملک میں تقریباً 10 سال سے فرائض پر مامور فرانسیسی فوجیوں کے انخلاء کا حکم جاری کر دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نائجر سے فرانس کی فوجی یونٹوں کا انخلاء سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔واضح رہے کہ نائجر میں 26 جولائی کو صدارتی محافظ دستے نے صدر محمد بازوم کو حراست میں لے لیا تھا ۔