اسلام آباد / پیرس: فرانس نے اپنے شہریوں اور اداروں کو پاکستان نے فوری نکل جانے کی ہدایت کردی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان میں مقیم شہریوں کو خصوصی ای میل بھیجی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں فرانسیسی مفادات کو شدید خطرات لاحق ہیں، جس کے باعث فرانسیسی شہری اور کمپنیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ عارضی طور پر پاکستان چھوڑ دیں۔ پاکستان سے جانے والے فرانسیسی شہریوں کو کمرشل ایئر لائنز کے ذریعے ملک سے باہر لے جایا جائے گا۔دوسری جانب فرانسیسی سفارتخانے کے ایک ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔