پیرس: فرانس میں طالبعلم نے ساتھیوں پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک طالبعلم ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے ۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ نینٹس شہر کے ہائی اسکول میں پیش آیا جہاں ایک طالبعلم نے کلاس کے دیگر ساتھیوں پر چاقو کے وار کردیے ۔پولیس نے 15سال کے حملہ آور طالبعلم کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس طالب علم نے چار لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا تو وہاں موجود اساتذہ نے اسے جکڑ لیا اور قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ واقعے میں دہشت گردی کے مقاصد کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔اس واقعہ کے بعد اسکول اور آس پاس کے علاقوں میں دہشت پھیل گئی۔