فرانسیسی حکومت مستعفی ہو گئی

   

پیرس : فرانسیسی حکومت نے آج بروز جمعہ کابینہ میں ردوبدل سے قبل استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیر اعظم ایدوار فیلپ 2017ء سے سربراہ حکومت کی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے تھے۔ ابھی تک واضح نہیں کہ ان کا جانشین کون ہو گا تاہم صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ وہ ملک کو نئی راہ پر ڈالنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی ٹیم ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کی کوشش کرے گی۔ گزشتہ ہفتے علاقائی انتخابات میں ناکامی کے بعد یہ پیشرفت ہوئی ہے۔