فرانسیسی شہریوں کو ہلاک کرنے والے طالبان قیدیوں کی عدم رہائی کا مطالبہ

   

پیرس : فرانس نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فرانسیسی شہریوں کو ہلاک کرنے والے طالبان قیدیوں کو رہا نہ کیا جائے۔ افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات سے قبل حکومت کی قید میں موجود طالبان کے 400 جنگجوؤں کو رہا کیا جا رہا ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ فرانس مذاکراتی عمل کی حمایت کے لیے تیار ہے لیکن فرانسیسی فوجی اور امدادی کارکنوں کو مارنے والے ’دہشتگردوں‘ کو رہائی ہرگز نہیں ملنی چاہیے۔ پیرس حکومت نے کابل حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جانا چاہیے۔