ممبئی 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فلم ساز زویا اختر کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر دوشنبہ کے دن ان کے بھائی فرحان اختر نے ایک انسٹاگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ ’’سالگرہ مبارک ۔ آپ کو وہ سب ملے جس کی آپ آرزو کرتے ہیں۔ آسکر کو بس آپ جیت لیں‘‘۔ زویا اختر کی فلم ’گلی بوائے‘‘ کو عمدہ عالمی فیچر فلم کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے اور 2020 کے آسکر ایوارڈ کے لئے ہندوستان نے اسے سرکاری طور پر نامزد کیا ہے۔