فرزانہ کی ہندو عاشق کے ساتھ شادی

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: عاشقی کا ایک تازہ معاملہ بریلی کے شیر گڑھ تھانہ علاقے سے سامنے آیا ہے۔ بریلی کی رہائشی فرزانہ نامی لڑکی نے ہندو لڑکے سے شادی کر لی ہے۔فرزانہ کو 3 سال سے ہندو نوجوان سے محبت تھی۔ اس نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کے بارے میں بتایا ہے اور فرزانہ نے اسلام چھوڑ کر اب سناتن دھرم اپنا لیا ہے۔ فرزانہ نے اپنے بوائے فرینڈ وریندر کشیپ کے ساتھ شادی کے سات پھیرے لئے ہیں۔ تاہم وہ اپنے لیے اور اپنے عاشق کے لیے خطرہ محسوس کر رہی ہے، ایسے میں وہ پولیس سے تحفظ مانگ رہی ہے۔ اس معاملے میں فرزانہ نے ایس ایس پی بریلی سے آن لائن شکایت کی ہے، جس میں اپنی حفاظت کی درخواست کی ہے۔